7 مئی 2011 - 19:30

انڈونیشیا میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن امریکی سی آئی اے کا ایجنٹ تھا اور اس کے قتل سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی.

ابنا: انڈونیشیا میں ایرانی سفیرمحمود فروزندہ نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن امریکی سی آئی اے کا ایجنٹ تھا اور اس کے قتل سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ایرانی سفیر کے مطابق اسامہ جہاں کہیں بھی تھا وہ امریکی سی آئی اے کے حصار میں تھا اورامریکہ بن لادن کی زندگی اور موت دونوں سے اسلام و مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کررہا ہے اگر اسلامی ممالک میں عوامی تحریک شروع نہ ہوتی تو امریکہ اسامہ بن لادن کو ابھی ہلاک نہ کرتا۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ان کے خیال میں اسامہ بن لادن کی زندگی اور موت امریکی ڈرامہ ہے اور اسلامی ممالک میں دہشت گرد کارروائیوں میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے اہلکار ملوث ہیں انھوں نے کہا کہ بن لادن کی ہلاکت میں ابھی کئی سوالات اور شبہات باقی ہیں اور جسطرح امریکہ 11 ستمبر کے واقعہ کی اصل حقیقت بیان کرنے سے گریز کررہا ہے اسی طرح وہ بن لادن کی موت کے شواہد فراہم کرنے سے بھی گریزاں ہے انھوں نے کہا کہ بن لادن کا ڈرامہ صرف اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے کیا گیا تھا 11 ستمبر کے واقعہ میں مسلمان نہیں بلکہ یہودی اور سعودی ملوث ہیں جن کے بارے میں امریکہ غیر جانبدارانہ تحقیق کرانے سے گریزاں ہے۔

.......

/110